کولگام میں جیش کے 6 ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود ضبط/پولیس

کولگام میں جیش کے 6 ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود ضبط/پولیس

سری نگر،3 فروری: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جیش محمد سے وابستہ 6 ملی ٹنٹ اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کولگام کے میر ہامہ اور دمہال علاقوں میں تخریبی کاررئیاں انجام پذیر ہونے کے بارے مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کولگام پولیس اور فوج کی 9 آر آر کی ایک ٹیم نے مشترکہ آپریشن انجام دے کر چھ ملی ٹنٹ اعانت کاروں کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان سے بر آمد کئے جانے والے اسلحہ و گولہ بارود میں ایک پستول، ایک پستول میگزین، 18 پستول گولیاں، ایک ہینڈ گرینیڈ، 4 یو بی جی ایل شیل، 30 اے کے 47 رائفل کی گولیاں، 446 ایم فور گولیاِں، 8 ایم فور میگزین، ایک اے کے47 میگزین، 2 موٹر شیل، ایک وائر لس سیٹ اور 4 والکی ٹالکی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ گرفتار شدگان سے قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آگئی کہ گرفتار شدگان جیش محمد نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ تھے اور وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی وساطت سے سر حد پار ہینڈلرس کے ساتھ رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہا: ملزمان گرینیڈ حملے کرکے، عام شہریوں کو ہراساں کرکے اور اقلیتی فرقے کے لوگوں کو نشانہ بنا کر ضلع کے پر امن ماحول کو خراب کرنے پر تلے ہوئے تھے‘۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں دمہال ہانجی پورہ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.