سری نگر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

سری نگر،3 فروری: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعے کی صبح سری نگر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جمعے کی صبح سری نگر میں کم سے کم پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے پارمپورہ، جواہر نگر، نٹی پورہ، چھانہ پورہ، بلبل باغ اور قمر واری علاقوں میں مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.