سرحدی علاقوں کی ترقی سے نئی توانائی ملی: دروپدی مرمو

سرحدی علاقوں کی ترقی سے نئی توانائی ملی: دروپدی مرمو

نئی دہلی، 31 جنوری : صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ملک کے سرحدی علاقوں میں ترقی کو رفتار ملی ہے، جس کی وجہ سے وہاں ترقیاتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں اور دور دراز علاقوں میں لوگوں کا اعتماد تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
منگل کو بجٹ اجلاس کے پہلے دن سینٹرل ہال میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے شمال مشرقی کے ساتھ ساتھ تمام سرحدی علاقہ کی ریاستوں نے ترقی کی ہے اور وہاں ہندوستان کے لوگ ترقی کی نئی رفتار کا احساس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرحدی گاؤوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈائنامک رورل پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے۔ قومی سلامتی کے نظریہ سے بھی گزشتہ برسوں میں سرحدی علاقوں کے بنیادی ڈھانچہ میں تیزرفتاری سے ترقی ہوئی ہے ۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ شمال مشرق اور جموں و کشمیر میں مشکل حالات کے ساتھ ساتھ بدامنی اور دہشت گردی بھی ترقی کے سامنے ایک بڑا چیلنج تھا۔ میری حکومت نے دیرپا امن کے لیے کئی کامیاب اقدامات بھی کیے ہیں اور جغرافیائی چیلنجز کا بھی مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑی اور دور دراز علاقوں کو ریل اور ٹرانسپورٹ کی دیگر سہولیات سے جوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا ہوا ہے اور انہوں نے ترقی کو محسوس کیا ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.