نئی دہلی، 23 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو شیوسینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر کیا، "بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کررہاہوں۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ اپنی یادوں کوسنبھال کر رکھوں گا۔ وہ علم و دانش سے مالا مال تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹربالا صاحب ٹھاکرے کی پیدائش 23 جنوری 1926 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 1966 میں شیوسینا کی بنیاد رکھی۔
یواین آئی