ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

چین میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی

بیجنگ، 20 جنوری: چین میں تبت خود مختار علاقے کے نینگچی ضلع میں برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔
چینی سینٹرل ٹیلی ویژن کے نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ امدادی کارکنوں نے اب تک ہلاک ہونے والوں میں سے نو کی شناخت کر لی ہے۔
میدوگ اور مینلنگ کاؤنٹیوں کو ملانے والی شاہراہ پر برفانی تودے نے سرنگ کے داخلی راستے کو بند کر دیا اور کئی مسافر گاڑیاں سرنگ کے اندر پھنس گئیں۔ یہاں ریسکیو کا کام ابھی بھی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق 696 ریسکیو اہلکار 236 ٹرانسپورٹ اور خصوصی گاڑیوں کے ساتھ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img