بھارت جوڑو یاترا: جموں اور کٹھوعہ میں اسپیشل کمانڈوز (ایس پی جی ) کی تعیناتی

بھارت جوڑو یاترا: جموں اور کٹھوعہ میں اسپیشل کمانڈوز (ایس پی جی ) کی تعیناتی

جموں 19جنوری:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی شام کو راہول گاندھی جموں وارد ہو رہے ہیں جس دوران وہ کئی ایک مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔
جموں کے ستواری علاقے میں بھی راہول گاندھی کا عوامی ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سپیشل کمانڈوز (ایس پی جی )نے سیکورٹی صورتحال کا جمعرات کے روز جائزہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے سپیشل کمانڈوز کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم وارد جموں ہوئی اور انہوں نے ستواری اور کٹھوعہ میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے جموں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا جبکہ صوبے جموں میں ناکوں کا جال بچھایا گیا تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی جمعرات کی شام کو جموں کے حدود میں داخل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کٹھوعہ اور ستواری چوک میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے جس کے پیش نظر ان علاقوں کو پہلے ہی سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
اُن کے مطابق جموں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.