جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا بھارت جوڑو یاترا کے دوران انتقال

جالندھر، 14 جنوری : جالندھر سے کانگریس کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کا ہفتہ کی صبح ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت کے دوران انتقال ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

مسٹر چودھری کی موت کے بعد یاترا روک دی گئی ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایم ایل ایز رانا گرجیت سنگھ اور وجے اندر سنگلا کے ساتھ اسپتال میں ایم پی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ٹویٹر پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا ’’میں جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے بے وقت انتقال پر بہت افسردہ ہوں۔ ایشور ان کی روح کو سکون عطار کرے۔

یاترا فلور علاقے سے گزر رہی تھی جب مسٹر سنگھ کو دل کا دورہ پڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ مسٹر گاندھی کے ساتھ جذام کے آشرم سے نکلے تھے، تبھی وہ بے ہوش ہو کر گر گئے۔ انہیں قریبی پھگواڑہ کے ویرک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

مسٹر چودھری کے بیٹے وکرم جیت سنگھ چودھری فلور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ مسٹر سنتوکھ سنگھ نے دو بار 2014 میں اور بعد میں 2019 میں لوک سبھا انتخابات جیتے تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img