جموں،5 جنوری : جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں بدھ کی شام دیر گئے ایک پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کے مشکوک انداز میں فرار ہونے کے بعد سیکورتی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ کے تھلکہ علاقے میں بدھ کی شام دیر گئے موٹر سائیکل پر مشتبہ انداز میں گھوم رہے تین افراد نے پولیس ناکہ دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے کہا کہ مفرور افراد نے اپنی موٹر سائیکل تھلکہ میں واقع ٹرانزٹ کیمپ کے نزیدک چھوڑ دی اور خود جنگل علاقے کی طرف بھاگ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ جنگجو بھی ہوسکتے ہیں،مشیات فروش بھی یا موٹر سائکل چرانے والے بھی ہوسکتے ہیں۔