جہاں نئے سال کے موقعے پر ملک ودنیا کے لوگ خوشیاں منانے میں کئی دن گذارتے ہیں، وہیں جموںوکشمیر کے لوگ اس نئے سال کی آمد کےساتھ ہی چند دنوں کیلئے پریشان ہو رہے ہیں کیونکہ ٹنل کے آرپار سیکورٹی کے بندوبست سخت کئے جا رہے ہیں کیونکہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں خلل ڈالنے کی غرض سے سرحد کے اُس پار وادی میں سرگرم ملی ٹینٹوں کو اُن کے آلہ کار ہدایت دیتے ہیں ۔
اسی لئے سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے جاتے ہیں ۔سنا ہے کہ امسال جموںمیں بھی بہت زیادہ سیکورٹی اور فوج جگہ جگہ تعینات کی گئی کیونکہ یہاں چند روز قبل سدھرا کے مقام پر ایک مختصر جھڑپ میں 4ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹ کوئی نہ کوئی واردات انجام دینے کے طاق میں ہمیشہ رہتے ہیں ۔
اسی لئے ہر سال یوم جمہور یہ کی آمد پر اس خطہ میں دن رات گشت تیز کی جاتی ہے تاکہ یوم جمہور یہ کی تقریبات نہایت ہی خوش اسلوبی سے انجام دی جا سکں ۔
اس طرح جموں وکشمیر کے عوام کیلئے نئے سال کی آمد سے ہی پریشانیوں کا دور شروع ہوتا ہے ۔





