کتوں کی بڑھتی آبادی اور ہڑ بونگ سے نمٹنا بڑا چیلنج:ایس ایم سی کمشنر

کتوں کی بڑھتی آبادی اور ہڑ بونگ سے نمٹنا بڑا چیلنج:ایس ایم سی کمشنر

برفباری کے چیلنجز سے نمٹنا ترجیحات میں شامل

غیر قانونی تعمیرات کے منظم مافیا کے بنیادی ڈھانچے کو منہدم کیا گیا

47ملازم معطل ،ایک ملازم نوکری سے برطرف ،4 ملازم ڈیڈ ووڈقرار:ایس ایم سی کمشنر

شوکت ساحل

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی صوبائی صدر مقام سرینگرمیں کتوں کی بڑھتی آبادی اور ہڑ بونگ سے نمٹنے کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی ) کے کمشنر ،اطہر عامر خان نے کہا کہ کتوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے اور کتوں کی نسبندی کے عمل کو کامیاب بنا نے کی خاطر مزید2 ”اینمل برتھ کنٹرول سینٹر“ (جانوروں کی پیدائش پر قابو پا نے کے مراکز) قائم کئے جارہے ہیں ۔

کتوں کی ہڑبونگ :
ایشین میل کے ملٹی میڈیا سے خصوصی انٹر ویو کے دوران اطہر عامر خان نے کہا کہ کتوں کی ہڑ بونگ اور بڑھتی آبادی کو روکنے کے لیے ایس ایم سی اورزرعی یونیورسٹی کشمیر کے درمیان 2جون2022کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ ایس ایم سی، اس اہم اور حساس نوعیت کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے زرعی یونیورسٹی کشمیر کی ویٹر نری ونگ شوہامہ ناگہ بل گاندر بل کیساتھ مل کر کام کررہی ہے اور شوہامہ میں جانوروں کی پیدائش پر قابو پا نے کا ایک مرکز بھی قائم کیا گیا ۔تاہم اس مرکز کی صلاحیت بہت کم ہے اور کتوں کی نسبندی کے عمل کو موثر بنانے کے لئے مزید 2اینمل برتھ کنٹرول سینٹر قائم کئے جارہے ہیں ،ایک ٹینگ پورہ سرینگر اوردوسرا چھتر ہامہ میں قائم کیا جارہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ٹینگ پورہ میں مذکورہ مرکز بہت جلد فعال ہوگا ۔

Dog Menace Continues To Haunt City Dwellers | Kashmir Observer

کمشنر کے مطابق کتوں کی ہڑبونگ سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں کتوں کی آبادی پرکنٹرول ہی واحد ایک موثر اور کار گر طریقہ کار ہے ۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایس ایم سی کے پاس کتوں کی نسبندی کے لئے ڈاکٹر دستیاب نہیں ہیں ،تاہم اس سلسلے میں اینمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا سے خد مات حاصل کی جارہی ہیں ۔اطہر عامر خان نے کہا کہ کتوں کی آبادی کا مسئلہ ٹھوس فضلہ سے براہ راست جڑا ہوا ہے ،اس لئے شہر میں جہاں کہیں فضلہ جمع کرنے کی جگہیںموجود ہیں، وہاں پر نظام کا انتظام موثر بنایا جارہا ہے ۔ایس ایم سی کمشنر نے بتایا کہ ایسی کئی جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،جہاں کوڈا دانوں کو زیر زمین رکھا جارہا ہے ۔

غیر قانونی تعمیرات :
غیر قانونی تعمیرات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ،اطہر عامر خان نے کہا کہ شہر میں جہاں کہیں بھی غیر قانونی تعمیرات کھڑی کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،کارروائی بلا امتیازکی جارہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ تاثر بالکل غلط اور منفی پروپگنڈا ہے کہ ایس ایم سی مخصوص کارروائی کررہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ وہی لوگ واویلا کرتے ہیں ،جن کا غیر قانونی تعمیرات کھڑی کرنے کامنظم ما فیا نیٹ ورک تھا ۔

SMC sets up task force to check illegal construction in Srinagar – Kashmir Reader
انہوں نے کہا کہ اس منظم مافیاکے بنیادی ڈھانچے کو منہدم کیا گیا۔ایس ایم سی کمشنر نے بتایا کہ کارپوریشن میں جوابدہی اور شفافیت کے عمل کو مو ثر بنایا گیاہے ،جہاں کہیں بھی کسی بھی افسر یا ملازم کی جانب سے غفلت شعاری برتی جارہی ہے یا پھر کورپشن میں ملوث پایا جاتا ہے ،تو قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جارہی ہے ۔ایس ایم سی کے کمشنر نے بتایا کہ غیر قانونی عمل میں ملوث پائے گئے 47ملازمین کو معطل کیا گیا ہے ،ایک ملازم کو نوکری سے فارغ کیا گیا اور4ملازمین کو ڈیڈ ووڈ قرار دیا گیا ہے ،جن کے خلاف کارروائی زیر عمل ہے ،ایف آئی آر درج کی جارہی ہے اور اگر شہریوں کو غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہے ،وہ یہاں آکر کرسکتے ہیں ،یقین دلاتا ہوں کہ کارروائی بلا امتیاز ہوگی ۔

ٹھوس فضلہ انتظام :
ٹھوس فضلہ اور کو ڈا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ جدید تقاضو ں کے عین مطابق گلوبل پوزیشننگ سسٹم( جی پی ایس ) نظام کے تحت اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ہر ایک گلی اور ہر گھر تک پہنچا جاسکے اور سارا کام ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے کیا جارہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے نئی گاڑیاں لائی گئیں ،جو ’جی پی ایس سسٹم ‘ کے تحت شہر میں کوڈا کرکٹ اور دیگر ٹھوس فضلہ جمع کرکے ٹھکانے لگا رہی ہیں جبکہ افرادی قوت کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔

SMC sits on segregation of solid waste at source
ان کا کہناتھا کہ مارچ2021تک شہر میں 350میٹرک ٹن کچرا جمع ہوتا تھا ،جو دو گنا ہوگیا ہے ، آج کی تاریخ میں یہ600سے650میٹر ک ٹن تک پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچرا جمع کرنے اور ٹھکانے لگا نے کے نظام کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق موثر بنایا جارہا ہے۔ ایس ایم سی کمشنر کے مطابق شہر کی ڈمپنگ سائٹ پر ٹھوس فضلہ 12میٹرک ٹن تک پہنچ چکا ہے ،جس کی بائیو ۔مائننگ کی ضرورت ہے اور سوچھ بھارت مشن مرحلہ دوم کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

کلین اینڈ گرین سٹی :

سبز اور شفاف شہر کے منصوبے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اطہر عامر خان نے کہا کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے ،جو جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی آب وہوا اور فضا کو شفاف بنانے کے لئے ایس ایم سی نے5لاکھ پودے لگائے ۔ جبکہ اس سلسلے میں شمسی توانائی مشن( نیشنل سولر مشن) کے تحت شہر کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔جموں وکشمیر انر جی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( کے ای ڈی اے ) نے ایک اسکیم بھی متعارف کرائی ہے ،شہریوںکو اس اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

برفباری کے چیلنجز :
سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی ) کے کمشنر ،اطہر عامر خان نے کہا کہ سردیوں کے ایام جاری ہیں ،ایسے میں برفباری سے پیدا ہونے والی صورت ِ حال اور چیلنجز سے نمٹنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ان کا کہناتھا ’اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ ایس ایم سی کے پاس برف ہٹانے والی مشینیں اور گاڑیاں دستیاب نہیں تھیں ،لیکن اب ہمارے پاس خالص برف ہٹا نے والی جدید مشینیں اور گاڑیاں دستیاب ہیں ۔برفباری کی کسی بھی صورت ِ حال سے نمٹنے کے لئے ہم نے پیشگی تیاریاں کی ہیں جبکہ افرادی قوت کو بھی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے ۔

154 snow clearance machines stationed in Kashmir: Baseer Ahmad

سمارٹ سٹی،اسکیمیں اور ترقیاتی منصوبے :
عامر اطہر خان نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سمارٹ سٹی ،اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ ایک ۔ڈیڑھ سال میں کئی منصوبوں کو ہاتھ میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر شہر میں ترقیاتی کام جاری ہیں ،تاکہ سمارٹ سٹی منصوبے کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کاموں کو 2نظام کے تحت انجام دیا جارہا ہے ،ایک ’ای بی ڈی ائر یا ‘ دوسرا ’سی بی ڈی ائریا ‘ کے تحت ترقیاتی منصوبوں،اسکیموں اور پروگراموں کو عملایا جارہا ہے ۔

Srinagar Smart City Ltd holds day long virtual conclave on “Smart Sustainable & Safe Cities” – The Kashmir Horizon

آن لائن خد مات :
ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ ادارکے اپیکس بجٹ کے تحت ایس ایم سی کی سبھی سروسز (خدمات یا سہولیات) کو آن لائن کردیا گیا ہے اور اس میں آنے والے وقت میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ،کیوں کہ ایم ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ کو مزید اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے ،تاکہ شہری ایس ایم سی کی خدمات گھر بیٹھے حاصل کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ پیدائشی یا اموات سے متعلق اسناد کا تعلق ہو یا پھر عمارت کی تعمیر سے متعلق اجازت نامہ ہو ،اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے آن لائن نظام کے تحت یہ سبھی خد مات حاصل کرسکتا ہے جبکہ ٹریڈ اور بلنگ نظام کو بھی آن لائن کیا گیا ہے ۔

Srinagar Municipal Corporation on Twitter: "Logon to https://t.co/t7XN1eEXXG https://t.co/aNfGPtMvaO https://t.co/sl36PlX6Z5" / Twitter

ٹریفک نظام اور آبی ٹرانسپورٹ :
ایس ایم سی کمشنر نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت ٹریفک اور بلدیاتی نظام کو بہتربنانے کے لئے ایک مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ نئی ٹریفک سگنل لائٹس نصب کی جارہی ہیں ۔آبی ٹرانسپورٹ کو بھی موثر بنایا جاسکتا ہے ،تاہم اسکے لئے دریائے جہلم میں خاص طور پر سطح آب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،جس پر کام جاری ہے ،چھتہ بل میںویر کو فعال کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ دریائے جہلم میں سطح آب کو واٹر ٹرانسپورٹ کے معیار کے مطابق موثر بنایا جاسکے ۔

Traffic City Srinagar. on Twitter: "Traffic City Srinagar Is Moving Towards Adaptive Traffic Management System, With Least Manual Intervention and Effective Signal System. Removing All Diversions And U-Turns. Kindly Co-operate, Follow Traffic

پیغام :
اپنے پیغام میں ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ سمارٹ سٹی منصوبے کے اہداف شہریوں کے تعاﺅن کے بغیر حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں ۔صاف وشفاف شہر رکھنے کے لئے شہریوں کو اچھے شہری ہونے کی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.