منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

سری نگر میں انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا گیا

سری نگر،21 دسمبر : سری نگر کے تاریخی لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کے سامنے بدھ کو سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان کی ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر کے سامنے کئی لوگ روایتی پھیرن پہن کر جمع ہوئے اور انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا۔
ان لوگوں میں نہ صرف کشمیری بلکہ بیرون وادی کے لوگ بھی شامل تھے۔
ایک غیر مقامی سیاح نے اس موقعہ پر میڈیا کو بتایا کہ میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یہاں آکر پھیرن ڈے میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ آج چلہ کلان کا پہلا دن ہے میں ملک کے سیاحوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ بھی یہاں آکر چلہ کلان سے لطف اندوز ہوجائیں۔
بتادیں کہ پھیرن کشمیر کا روایتی لباس ہے جو سردیوں میں پہنا جاتا ہے اور زمانے کی ترقی اور گرمی کے لئے جدید ترین ملبوسات کی دستیابی کے باوجود بھی اس کا رواج برابر جاری ہے۔
کشمیر میں سردیاں شروع ہوتے ہی پھیرن شہر و گام میں نمو دار ہوجاتا ہے ہر خاص و عام کو سردیوں سے بچنے کے لئے اسی کو زیب و تن کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img