منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

توانگ مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ اور واک آؤٹ

نئی دہلی، 14 دسمبر : کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے توانگ تصادم پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو دوسرے دن بھی ہنگامہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

جیسے ہی ایوان کا اجلاس شروع ہوا اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس، ڈی ایم کے نے توانگ تصادم پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کے اس ہنگامے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ لوگ ایوان میں پلے کارڈ لانا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوال اہم ہوتا ہے اس لیے اسے چلنے دیں۔

ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر کی جانب سے وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img