راجباغ سرینگر میں ’SMOKIN JOE’S‘ریسٹو رانٹ کا افتتاح

راجباغ سرینگر میں ’SMOKIN JOE’S‘ریسٹو رانٹ کا افتتاح

ویب ڈیسک

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے راجباغ علاقے میں کھانے پینے کے شوقین افراد کیلئے منفرد طرز کے ریسٹورانٹ کا آغازکردیا گیا ،جہاں حلال پکوانوں کیساتھ ساتھ انڈین ، کانٹینٹل اورچینی پکوان پیش کئے جائیں گے۔راجباغ علاقے میں جمعرات کو ’SMOKIN JOE’S‘کا افتتاح کیا گیا۔منعقدہ تقریب کے دوران مشہور انٹیریئر ڈیزائنر پلوی بہارا ٹھاکرنے’سرخ ربن ‘ کاٹ کر رستوران کا باضابطہ افتتاح کیا۔

تصویر:شیخ امتیاز گلزار

رستوان کی افتتاحی تقریب میںمعروف ٹریڈ یونین لیڈر وسماجی کارکن اور کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن(کے ٹی ایم ایف ) کے چیف کوارڈہی نیٹر محمد الطاف ڈار کے علاوہ دیگر معزز شہریوں اور مہمانوں نے شرکت کی جبکہ مہمان میں ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل اور منیجنگ ایڈیٹر محبوب جیلانی بھی شامل تھے ۔

تصویر:شیخ امتیاز گلزار

راجباغ علاقہ متصل اسٹیٹ بنک انڈیا ( ایس بی آئی) واقع ” SMOKIN JOE’Sرستو ران “ کے منیجر سکیندر شرما نے ایشین میل کیساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ شہر سرینگر میں رستو ران کھولنے کا بنیادی مقصد یہاں کے مکینوں کو مختلف تقریبات منعقد کر نے کے حوالے سے معیاری ،آرام دہ اور لذیز پکوانوں کیساتھ جگہ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

تصویر:شیخ امتیاز گلزار

کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز فیڈریشن(کے ٹی ایم ایف ) کے چیف کوارڈہی نیٹر محمد الطاف ڈار نے ایشین میل سے بات کرتے ہوئے کہا ’بہت خوشی ہوئی ،ذائقہ دار پکوانوں کے رستوران کا آج افتتاح ہوا ،علاقے کے باشندگان کیساتھ ساتھ اسٹوڈنٹس کو یہاں ذائقہ دار پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا ‘۔

تصویر:شیخ امتیاز گلزار

انہوں نے کہا کہ ان کا رستو ران دیگر رستو ران سے قدر ے مختلف ہے ،کیوں کہ یہاںمتوسطہ گھرانوں، نوجوانوں اور طلباءوطالبات کو مد نظر رکھ کر پکوانوں کی قیمتیں مقرر کی گئیں جبکہ حلال پکوانوں کیساتھ ساتھ انڈین ، کانٹینٹل اورچینی پکوان پیش کئے جائیں گے جبکہ اور بھی مختلف پکوانوں کا ذائقہ پیش کیا جائے گا۔

تصویر:شیخ امتیاز گلزار

 ان کا کہناتھا کہ ایسے فوڈ یونٹ قائم کرنے سے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے ۔اس رستوران میں15افراد روزگار حاصل کررہے ہیں ،جن پیشہ ور نوجوان ہی شامل ہیں ۔

تصویر:شیخ امتیاز گلزار

خوشی گیلانی اور عنایا نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ یہاں ملنے والے پکوان کافی ذائقہ دار ہیں اور یہاں اُنکے پسندیدہ پکوان جن میں’پیزا اور پاستا ‘ وغیرہ شامل ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وہ پکوانوں کے کافی شوقین ہیں اور فاسٹ فوڈ میں اگر صحت مند پکوان کھانے کو ملیں تو بات ہی کچھ اور ہے ۔

تصویر:شیخ امتیاز گلزار

مہمانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کھانے کھانے کے ساتھ ساتھ ریسٹورانٹ کی نفیس سجاوٹ اور خوبصورت ماحول کی بھرپور تعریف کی۔ ریسٹورانٹ کے اونر محمد اقبال وانی نے ایک پیغام میں افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے مہمانوں، معروف سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

ریسٹورانٹ کی نگرانی ”آفتاب فورڈ اینڈ ہاسپلیٹی“ (Aftab Food and hospitality) کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.