منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے پنج تیرتھی جموں میںکثیر السطح پارکنگ سہولیت کا اِفتتاح کیا

جموں :لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں کے پنج تیرتھی میں ایک کثیر السطح پارکنگ سہولیت کا اِفتتاح کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نئی پارکنگ کی سہولیت کو جموں کے لوگوں کو نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم آر یو ٹی( اَٹل مشن فاررِی جیونیشن اینڈاَربن ٹرانسفارمیشن) کے تحت یہ پروجیکٹ سڑکوں پر پارکنگ کو کافی حد تک کم کرنے اور شہر کیلئے آمدنی پیدا کرنے کیلئے جدید حل کا اِستعمال کرتے ہوئے سمارٹ پارکنگ اَقدام کا حصہ ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اَب وقت آ گیا ہے کہ شہری بلدیاتی اِداروں کو اَپنی اِقتصادی بنیادوں کو از سر نو ایجاد کریں اور آمدنی پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو فروغ دینے کیلئے اثاثوں کا مکمل اِستعمال کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے زیر اِستعمال اثاثے مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے روزگاراور کاروبار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں ۔
اُنہوں نے شہروں کے احیائے نو کیلئے کمیونٹی کی شمولیت کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا لوگوں کی مدد سے ہم خوبصورت شہر بنا سکتے ہیں ، سوچھ ابھیان کیلئے مراعات پیدا کر سکتے ہیں ، قدرتی اثاثوں کی حفاظت کر سکتے ہیں اور نقل و حمل ، پانی اور افادیت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا سکتے ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہری بحالی کیلئے حکومت کے وژن اوردیرپا کارکردگی اور ایک متحرک سوسائٹی کی تشکیل تین اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوںکا اشتراک کیا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کمیونٹی کو مختلف شعبوں جیسے کہ ٹرانسپورٹیشن ، معیشت ، ماحولیات اور نظم و نسق میں ترقی کے ساتھ ایک مربوط انداز میں اِکٹھا ہونا چاہیے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں کی ترقی کے لئے بڑھے ہوئے شہر کے تصور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جموں شہر کی صلاحیت ، اس کی روایت ، وراثت ، ثقافت ، انفرادیت اور اسے معاشی طور پر ترقی دینے کیلئے توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہر شہری کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اِنتظامیہ کا اوّلین مقصد ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں شہریوں کی خدمت کرنے ، ماحول کو محفوظ رکھنے ، عوامی خدمات کو موثر بنانے ، مقامی معیشت کو فروغ دینے ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مواقع پیدا کرنے اور شہر کی ترقی کی صلاحیت ، اس کی روایت ، ورثے ، ثقافت اور اِنفرادیت کو اہمیت دینے کیلئے جموںشہر کی صلاحیت میں اِضافہ کرنا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے ترقی کے عمل میں عوام کی شراکت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جن بھاگیداری کی طاقت ہماری سماجی و اِقتصادی ترقی کے مستقبل کو تشکیل دے گی ۔اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے حقوق اور فرائض میں توازن ہونا چاہیئے تا کہ بنیادی سہولیات ، روز گار کے مواقع اور وسائل کی دیکھ ریکھ سے مجموعی ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔

اُنہوں نے جموں و کشمیر میں لوگوں کی شراکت اور فعال شہری مرکوز گورننس سے گزشتہ تین برسوںمیں کئے گئے فقید المثال کاموں پر بھی روشنی ڈالی ۔
گزشتہ برس صرف جموں میں ضلع کیپیکس میں ریکارڈ 3,506 پروجیکٹ مکمل ہوئے تھے ۔ اس مالی برس کے جموں ضلع کیپیکس کے بجٹ کو گزشتہ مالی سال کے 700 کروڑ روپے کے مقابلے میں بڑھا کر 1,442 کروڑ روپے کیاگیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کو خوف اور رشوت سے پاک معاشرہ بنانے کی قرار داد کو پورا کرنے کے حکومت کے عزم کو بھی دوہرایا ۔
اِس موقعہ پرمیئرجموں میونسپل کارپوریشن راجندر شرما نے کثیر السطح پارکنگ کی تکمیل کو سراہا اور کہا کہ اس سہولیت سے علاقے میں ٹریفک کی صورتحال میں آسانی ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایم سی اب صفائی اور نفاذ کی سرگرمیوں کے علاوہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر توجہ دے رہی ہے ۔
رُکن پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے کہا کہ نئے پروجیکٹ جموں شہر کی تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے بے مثال ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے یو ٹی انتظامیہ کی ستائش کی ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے نئی اِفتتاحی سہولیت کیلئے لوگوں اور ملازمین کو مبارکباد دی ۔
اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، اے ڈی جی پی جموں ، ڈویژنل کمشنر جموں ، آئی جی پی ٹریفک ، ڈی سی جموں ، جے ایم سی کے کمشنر کے علاوہ جے ایم سی کے کارپوریٹرس ، عام لوگ اور یو ٹی انتظامیہ کے افسران موجود تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img