آسٹریلیا: سائنس لیب میں تجربات میں غلطی کے باعث متعدد طلباء زخمی

آسٹریلیا: سائنس لیب میں تجربات میں غلطی کے باعث متعدد طلباء زخمی

سڈنی، 21 نومبر : آسٹریلیا کے سڈنی شہر کے ایک پرائمری اسکول میں سائنس لیبارٹری میں غلط تجربہ کرنے کے بعد متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک طالب علم شدید جھلس گیا اور اسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا اور چند طالب علم معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ سائنس لیب میں سوڈیم بائی کاربونیٹ اور میتھلیٹڈ اسپرٹ کا استعمال کیا گیاتھا۔
یہ واقعہ پیر کو مینلی ویسٹ پبلک اسکول میں پیش آیا۔ ایک مقامی رہائشی نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ کو بتایا کہ ایک ٹیچر نے اسکول کے باہر جمع لوگوں کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا۔ استاد نے بتایا کہ بچے سائنس کا تجربہ کر رہے تھے اور اسی دوران کچھ غلطیاں ہوئیں اور کچھ بچے کیمیکل لگنے سے جھلس گئے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.