یوکرین پر روسی حملوں کے درمیان پولینڈ میں میزائل داغے گئے: رپورٹ

یوکرین پر روسی حملوں کے درمیان پولینڈ میں میزائل داغے گئے: رپورٹ

وارسا، 16 نومبر: یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ میزائل گرے ہیں جس سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

بی بی سی نے کہا کہ یہ رپورٹیں روس کی جانب سے یوکرین پر نئے حملوں کی لہر شروع ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ہوا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری ایحناٹو کے مطابق منگل کے روز یوکرین پر90 سے زیادہ میزائل داغے گئے، جن میں سے 70 سے زیادہ کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔

فی الحال، پولینڈ کی حکومت نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن کہا ہے کہ وہ ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے بعد کچھ فوجی یونٹوں کو ہائی الرٹ پر رکھ رہی ہے۔

اس سے قبل پولش میڈیا نے کہا تھا کہ روسی میزائل یوکرین کی سرحد پار کر کے پولینڈ پر گرے تھے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا کہ وہ پولینڈ پر جان بوجھ کر حملہ کررہا ہے۔

روس نے اس حملے کے ذمہ دار ہونے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "صورتحال کو مزید خراب کرنے کے لیے جان بوجھ کر کی گئی اشتعال انگیزی” قرار دیا۔

امریکہ اور دیگر بین الاقوامی طاقتوں نے کہا کہ وہ اس بابت چھان بین کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ذمہ داری طے کرنا باقی ہے۔

پولینڈ کے فائر فائٹرز نے دھماکے کی وجہ بتائے بغیر مشرقی قصبے پرزیوڈو میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.