جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں نالے سے معمر شخص کی لاش بر آمد

سری نگر،5 نومبر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں ہفتے کی صبح ایک نالے سے ایک معمر شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے سلیہ عشمقام علاقے میں ہفتے کی صبح ایک نالے میں ایک لاش دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقعے پر پہنچ گئی اور لاش کو نالے سے بر آمد کیا۔متوفی کی شناخت 65 سالہ عبد الرحمان کھانڈے ولد مرحوم عبدالعزیز کھانڈے ساکن سالیہ عشمقام کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img