بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

پونچھ میں آگ کی پر اسرار واردات میں چار گاڑیوں کو نقصان

جموں،17 اکتوبر: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں آگ کی ایک پر اسرار واردات میں کم سے کم چار گاڑیاں خاکستر ہوگئیں۔
دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے آگ کی اس واردات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ میں پارک کی گئی گاڑیوں میں آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو دیکھتے ہی وہاں موجود لوگوں نے شور مچایا اور اس کے فوراً بعد فائر ٹنڈرس اور پولیس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں دو ایس یو وی گاڑیوں سمیت کم سے کم چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے آگ کی اس واردات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے مبینہ طوراپنے مکان کو بھی نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کو بغیر کوئی نقصان پہنچے بچایا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img