سری نگر،04اکتوبر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بوٹہ شاہ محلہ لالبازار علاقے میں منگل اعلیٰ الصبح ایک نامعلوم گاڑی نے 70سالہ معمر شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے بوٹہ شاہ محلہ علاقے میں نامعلوم گاڑی نے معمر شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
آس پاس موجود لوگوں نے 70سالہ شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔
متوفی کی شناخت غلام محمد وانی ساکن بزگو بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی