شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس آج سے سمرقند میں

شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس آج سے سمرقند میں

سمرقند/ یوکرین-روس تنازعہ اور تائیوان آبنائے بحران سمیت مختلف عالمی پیشرفت کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 22 واں اجلاس آج یہاں شروع ہوگا۔

میزبان ازبکستان نے چوٹی کانفرنس سے قبل سمر قند میں ایک پارٹی کا انعقادکیا۔ پارٹی جس میں بھارتی فلموں کے گانے ’جمی جمی آجا آجا آجا‘ اور ’آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر‘ پیش کیے گئے جس نے موجود مندوبین کو مسحور کردیا۔

ایس سی اوسمٹ پر ایک خصوصی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جو ایس سی او اور اس کے اہداف کے تئیں ہندوستان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ مجموعی طور پر ایس سی او کے ساتھ ہمارے نقطہ نظر سے بھی منسلک ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے اس سال کے شروع میں پہلی ہندوستان-وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کی میزبانی کی تھی اور اس سے پہلے وزیر خارجہ سطح کی ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔”

سمٹ کے دوران بات چیت میں، علاقائی اور بین الاقوامی امور، ایس سی او کی نوعیت اور توسیع، کنیکٹوٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے دینے کی امید ہے۔

ایس سی او کا قیام جون 2001 میں ہوا تھا اور ہندوستان 2017 میں اس کا مکمل رکن بنا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی 2017 میں ہندوستان کے مکمل رکن بننے کے بعد سے ہر سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ سال 2020 اور 2021 میں پچھلی دو کانفرنسوں کے دوران مسٹر مودی نے ورچوئل شرکت کی تھی۔

 

ایس سی او ایک علاقائی کثیرالجہتی تنظیم ہے جس کے آٹھ رکن ممالک ہندوستان، چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ازبکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا موجودہ صدر ہے۔

 

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.