منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کنگن میں آگ کی ہولناک واردات 3مکان خاکستر

سری نگر،13 ستمبر:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے یاچھ ہامہ کنگن میں آتشزدگی کی بھیانک واردات کے دوران تین مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز کنگن کے یاچھ ہامہ گاوں میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تین مکان مکمل طورپر خاکستر ہوئے۔
پولیس نے آ گ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img