سری نگر،13 ستمبر : سینٹرل بیرو آف انوسٹی گیشنز(سی بی آئی) نے پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالے کے سلسلے میں منگل کی صبح جموں وکشمیر سمیت ملک میں 33 مقامات پر چھاپے مارے۔
سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ سی بی آئی نے منگل کی صبح جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے سابق چیئر مین خالد جہانگیر اور جے کے ایس ایس بی کے امتحانات کے کنٹرولر اشوک کمار اور ایک ڈی ایس پی سمیت جموں وکشمیر پولیس کے کچھ افسروں اور سی آر پی ایف کے کچھ افسروں کی رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں
بتادیں کہ پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال رواں کے27 مارچ کو امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان4 جون کو کیا گیا تھا۔





