ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

صحیح رہنمائی کی ضرورت

وادی کے نوجوانوں میں اس قدر ذہانت اور قابلیت موجود ہے کہ وہ ملک کے دیگر نوجوانوں کےساتھ ہرشعبے میں بہ آسانی مقابلہ کرسکتے ہیں ۔

شرط صرف یہی ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو صحیح سمیت دینے کیلئے اچھے رہنما ہوں۔ ملکی سطح پر لئے گئے(نیٹ امتحان) کے نتائج آتے ہی یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ وادی کے دور دراز ضلع شوپیاں کے ایک گاﺅں کے نوجوان طالب علم حاذق پرویز لون ولد پرویز احمد لون نے ان امتحانات میں پہلے دس طلبہ میں اپنی جگہ بنائی ۔اسطرح یہاں کے نوجوا ن طلبا وطالبات کو یہ باورکرایا کہ ہم کسی سے کم نہیں ۔

حاذق پرویز نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاﺅن ہو گیا اور ہمیں آف لائن سے آن لائن تعلیم حاصل کرنی پڑی تب مجھے کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،بقول اُنکے اکثر وبیشتر اوقات ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بند رہتی تھی، جس وجہ سے اُنکی پڑھائی متاثر ہوئی، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اپنی محنت اور کوشش جاری رکھی اور آج نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے ۔

ایک میوہ تاجر کے گھر میں پیدا ہوئے نوجوان نے نہ صرف اپنے والدین ،اپنے علاقے کا نام روشن کر دیا بلکہ انہوں نے پوری وادی میں اپنا ایک مقام حاصل کیا ۔جو تمام زیر تعلیم بچوں کیلئے ایک مثال بن گئی ہے ۔

ایک بات بے حد لازمی ہے کہ کسی بھی ذہین ،فہیم ،قابل بچے کیلئے بہتر ڈھنگ کا اُستاد ہونا لازمی ہے جب تک صحیح ڈھنگ سے رہنما رہنمائی نہ کرے تب تک کوئی بھی مقام حاصل کرنا ناممکن ہے ۔

جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے یہاں گذشتہ چند برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں بچوں نے جھنڈے گاڑ دئیے یہ تب ہی ممکن ہوا جب اُن کو صحیح ڈھنگ سے رہنمائی ہوئی ۔

باہر سے آئے ہوئے اساتذہ نے اُن کو صحیح راستہ دکھایا اور مختلف کوچنگ سنٹروں میں اُن کی بہتر ڈھنگ سے تربیت ہوئی جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے ۔صحت مند ،ترقی یافتہ ،صاف وشفاف معاشر ہ قائم کرنے کیلئے بہتر اساتذہ کا ہونا لازمی ہے جن کیلئے انتظامیہ کو تلاش شروع کرنی چاہیے اور ایسے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل بہتر سے بہتربن سکے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img