ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

کھیل سے بہتر۔۔۔۔۔

کھیل کود نہ صرف انسانی صحت کیلئے ایک اچھی علامت ہے بلکہ اس کی بدولت سے لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کی زبان ،تہذیب وتمدن سیکھتے ہیں ،مگر جہاں تک موجودہ حالات کا تعلق ہے، لگتا ہے کہ کھیل سے نفرت پھیل رہی ہے ۔

بھارت۔ پاکستان کرکٹ میچ ہو یا پاکستان ۔افغانستان ،کھلاڈی حضرات ایک دوسرے کےخلاف نازیبازبان استعمال کرتے ہیں ۔

ایک دوسرے کا گریبان پگڑنے لگتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آج کے دور میں ان کھیلوں سے نفرت ،عداوت پھیلائی جارہی ہے اور تو اور میدان میں کھیل دیکھنے والے لوگ بھی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔

ان کھیلوں سے بہتر ہے کہ ہم نوجوانوں کو ایک دوسرے ملک میں لیکر اُن کے درمیان بحث وتمحیص کی محفلیں آراستہ کریں جو فائدہ مند ثابت ہو گا اور جس سے ایک دوسرے کی تہذیب ،تمدن سمجھ آئے گی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img