منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ڈوڈہ میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا

جموں /وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگائی، اگر چہ اُس کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ڈوڈہ میں ایک نامعلوم خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگائی ۔معلوم ہوا ہے کہ آس پا س موجود لوگوں کی نظر جب خاتون پر پڑی تو انہوں نے خاتون کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کنے کے بعد لاش کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔
یو این آئی

 

، 

Popular Categories

spot_imgspot_img