عید گاہ سری نگر میں گرینیڈ حملہ، سی آر پی ایف جوان زخمی

عید گاہ سری نگر میں گرینیڈ حملہ، سی آر پی ایف جوان زخمی

سری نگر،13اگست:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے عید گاہ علاقے میں مشتبہ  ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف بینکر پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کو چوٹ آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو مشتبہ  ملی ٹینٹوں نے عالی مسجد عید گاہ کے نزدیک 161بٹالین سی آر پی ایف پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں سڑک پر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ گرینیڈ کے اس دھماکہ میں پرویز رانا نامی ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر  ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کی خاطر سری نگر میں سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران شہر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
بتادیں کہ سری نگرضلع میں یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ہائی الرٹ کے بیچ پائین شہر کے عید گاہ علاقے میں گرینیڈ حملے کے بعد سری نگر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.