ملک میں کورونا انفیکشن کے 19406 نئے کیسز

ملک میں کورونا انفیکشن کے 19406 نئے کیسز

نئی دہلی، 6 اگست : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹ کے دوران کورونا انفیکشن کے 19406 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 19928 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 43465552 ہو گئی ہے۔

ملک میں 571 ایکٹو کیسز کی کمی کے باعث ان کی کل تعداد کم ہو کر 134793 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہلاکتوں کے بعد اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر526649 ہو گیاہے۔

دریں اثنا، آج صبح 7 بجے تک ملک میں 205.92 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 19406 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 44126994 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.31 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اورشرح اموات 1.19 فیصد پربرقرار ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 91 ہزار 187 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب کل 87 کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 20 میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ جبکہ آسام اور لکشدیپ میں ایکٹیو کیسز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.