پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
23.1 C
Srinagar

کانگریس کا سونیا گاندھی کی ای ڈی کے سامنے طلبی کے خلاف احتجاج

جموں،26 جولائی : جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے منگل کے روز یہاں شہیدی چوک میں پارٹی صدر سونیا گاندھی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے طلبی کے خلاف احتجاج درج کیا۔

بتادیں کہ سونیا گاندھی منگل کے روز دلی میں ای ڈی کے سامنے حاضر ہوئیں۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دو بڑے لیڈروں کو طلب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی کا ہر کارکن پسینہ بہا رہا ہے اور ہم اپنے لیڈروں کے لئے جان دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔

موصوف لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی جتنی زیادہ کوشش کی جائے گی اتنی یہ آواز زیادہ بلند ہوگی۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img