اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

لفظوں کا ہیر پھیر

جو بھی یہاں آتا ہے، بس لفظوں کا ہیر پھیر کر کے خود کو تیس مار خان ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔شاعر ہو یا قلمکار ،آفیسر ہو یا ماتحت ،وزیر ہو یا مشیر ہر کوئی بس اپنی دال سیخ پے چڑھا کر کباب بنانے کی کوشش کرتا ہے جو ہرگز ممکن نہیں ہے بلکہ کباب صرف گوشت کو بنائے جاتے ہیں اُ سمیں بھی شرط ہے کہ اس گوشت کےساتھ انڈے ملائے جاتے ہیں ۔

ایک زمانے میں جموں وکشمیر سرکار نے مختلف دیہی علاقوں کو ماڑرن ولیج بنانے کا منصوبہ ہاتھ میں لیا تھا اور ا ن گاﺅں میں چند عدد بورڈ نصب کئے گئے ۔باقی حالت جوں ہی توں نظر آرہی ہے ۔

آج بھی یہ علاقے یا گاﺅں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔موجودہ انتظامیہ نے اب مارڈرن کا نام تبدیل کر کے سمارٹ سٹی بنانے کا وعدہ کیا ہے لیکن یہ وعدہ کب پورا ہو جائے گا؟ خدا بہتر جانتا ہے ۔شہری آبادی کو اب بھی جھیل ڈل کا پانی پینے کیلئے مجبور ہونا پڑتا ہے ۔

جس میں بدبو آجاتی ہے جہاں تک سڑکوں کی تعمیر وکشادگی کا تعلق ہے، اس کیلئے عمر نوح درکار ہونی چاہیے ۔سمارٹ سٹی میں دن رات کام ہونی چاہیے نہیںتو اس کا حشر بھی مارڈرن ولیج جیسے ہو گا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img