سری نگر میں سڑک حادثہ، ایک شخص از جان، اس کی اہلیہ شدید زخمی

سری نگر میں سڑک حادثہ، ایک شخص از جان، اس کی اہلیہ شدید زخمی
سری نگر،16 جولائی : سری نگر کے مضافاتی علاقہ احمد نگر میں الخدام کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر کے احمد نگر علاقے میں الخدام کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک 58 سالہ شخص اور اس کی 55 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو مقامی لوگوں نے علاج و معالجے کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا لیکن مذکورہ شخص راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت فاروق احمد وانی ساکن الٰہی باغ سری نگر کے بطور ہوئی ہے جبکہ اس کی اہلیہ کی شناخت نسیمہ بانو کے بطور ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نسمیہ کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.