مودی کا وارانسی دورہ کل،متعددترقیاتی پروجکٹوں کو کریں گے لانچ

مودی کا وارانسی دورہ کل،متعددترقیاتی پروجکٹوں کو کریں گے لانچ

وارانسی:06جولائی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کے دورے کے دوران 1800 کرور روپئے سے زیادہ اخراجات کے ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم وارانسی میں ایل ٹی کالج میں اکشے پاتر مڈے میل کچن کا افتتاح کریں گے۔ اس کچن میں ایک لاکھ طلبہ کے لئے مڈ ے میل بنانے کی اہلیت ہے۔اس کے بعد وہ انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سنٹر رودرکشا کے لئے روانہ ہونگے جہاں وہ قومی تعلیمی پالیسی کی نفاذ کی مناسبت سے اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کریں گے۔
تقریبا 4بجے مودی ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹ یونیورسٹی سگر پہنچیں گے جہاں وہ تقریبا 1800کروڑ روپئے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 8سالوں میں وزیر اعظم ونے وارانسی میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر کافی توجہ دی ہے۔اور اس کا نتیجہ ہے ک شہر کا پورا نقشہ تبدیل ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر سمپوروانند اسپورٹ اسٹیڈیم سگر میں مودی تقریبا 590کروڑ روپئے کے اخرجات کے پروجکٹوں کو افتتاح کریں گے۔ان میں وارانسی اسمارٹ سٹی اور اربن پروجیکٹس کے تحت متعدد اقدامات شامل ہیں، جن میں فیز-1 میں نمو گھاٹ کی دوبارہ ترقی کے ساتھ ساتھ غسل خانے کی تعمیر، 500 کشتیوں کے ڈیزل اور پیٹرول انجنوں کو سی این جی میں تبدیل کرنا، پرانے کے کامیشور مہادیو وارڈ کا دوبارہ فروغ ،ہرہوا گاؤں میں 600 سے زیادہ ای ڈبلیو ایس فلیٹس کی تعمیر، گاؤں ہرہوا، لہرتارا-چوکا گھاٹ فلائی اوور کے تحت نئے وینڈنگ زور و ارپن پیلس کی تیاری ، سیاحتی سہولت اور دشاسوامیدھ گھاٹ پر مارکیٹ کمپلیکس اور آئی پی ڈی ایس ورک فیز-3 کے تحت ناگوا میں 33/11 KV سب اسٹیشن شامل ہیں۔
وزیر اعظم متعدد سڑک پروجکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے جس میں بابت پور۔ کاپسیٹھی۔ بھدوہی روڈ پر فور لین روڈ اوور برج کی تعمیر، سنٹرل جیل روڈ کے ورونا ندی پر پل،، پندرا-کاتھراوں روڈ کی توسیع ، پھول پور-سندھورا لنک روڈ کی توسیع ، دھرسونا-سندھورا سڑک کی توسیع ،8 دیہی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر، 7 PMGSY سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔
وہ ضلع میں سیور اور واٹر سپلائی کی بہتری سے متعلق مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ ان میں وارانسی شہر میں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے پرانی ٹرنک سیور لائن کی بحالی، سیور لائنیں بچھانا، ٹرانس ورونہ علاقے میں 25000 سے زیادہ سیور ہاؤس کنکشن، شہر کے سیس ورونا علاقے میں لیکیج کی مرمت کا کام اور ٹاٹے پور گاؤں میں دیہی پینے کے پانی کی اسکیم شامل ہیں۔وہ تعلیمی شعبے سے وابستہ پروجکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے جس میں ماہ گاؤں میں آئی ٹی آئی، بی ایچ یو میں ویدک وگیان کیندر کا دوسرا مرحلہ، رام نگر میں گورنمنٹ گرلس کالج وغیرہ شامل ہیں۔
وزیر اعظم ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسپورٹس کمپلیکس، بڑا لال پور میں ایتھلیٹک ٹریک اور باسکٹ بال کورٹ اور متعدد پولیس اور سیفٹی فائر پروجکٹس کا افتتاح کریں گے جس میں سندھورہ میں غیر رہائشی پولیس اسٹیشن کی عمارت، مرزامراد ، چولاپور، جانسا میں ہاسٹل کے کمروں، بیرکوں کی تعمیر اور پندارا میں کپسیٹھی پولیس اسٹیشن اورفائراکسنگوشرسنٹر کی تعمیر شامل ہے۔
خطے میں سیاحت کو تقویت دینے کے لیے،وزیر اعظم متعدد پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں عالمی بینک کی مدد سے یوپی کے غریب سیاحتی ترقی کے منصوبے کے تحت سارناتھ بدھسٹ سرکٹ کا ترقیاتی کام، اشٹ ونکایا ، دوادش جیوترلنگ یاترا ، اشٹ بھیرو، نو گوری یاترا کے لیے پاون پاتھ کی تعمیر، پنچکوسی پرکرما یاترا مارگ میں پانچ اسٹاپوں کے ٹورازم ڈیولپمنٹ کا کام اور پرانی کاشی کے مختلف وارڈوں میں سیاحت کی ترقی کے کام شامل ہیں۔
وزیر اعظم یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے اشتراک سے وزارت تعلیم کے ذریعہ منعقد ہونے والے تین روزہ اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس معروف بھارتی اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرےگی جس میں وہ قومی پالیسی 2020 کے نفاذ میں حکمت عملیوں ،کامیابی کی داستانوں اور بہترین طور طریقوں پر تبادلہ خیال ، غوروخوض اور نظریات کو مشترک کرسکیں گے
اس سہ روزہ سیمینار میں 300 سے زیادہ وائس چانسلر ،سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹرز ،ماہرین تعلیم ،پالیسی ساز اور صنعتی نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔وہ اس بات پر غور وخوض کریں گے کہ گذشتہ دو سال میں بہت سے اقدامات کے کامیاب نفاذ کے بعد ملک بھر میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کو کیسے آگے بڑھایا جائے ۔اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ،اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اس میں شرکت کریں گے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.