ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

سینٹرل پرابھاری آفیسر اسپریشنل ڈسٹرکٹ بارہمولہ نے ضلع بارہمولہ کے فروٹ گروﺅرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

بارہمولہ:پرنسپل کمشنر دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی وزاتِ مکانات و شہری امور راجیوکمار تیواری جو کہ اسپریشنل ڈسٹرکٹ بارہمولہ کے سینٹرل پرابھاری آفیسر بھی ہیں،نے اَپنے دورے کے دوسرے دِن فروٹ منڈی سوپور کا دورہ کر کے فروٹ گروﺅرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔مختلف فروٹ گروﺅرس اور دیگر شراکت داروں نے پرنسپل کمشنر کو اَپنے مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے۔
دورانِ گفتگو صدر فروٹ گروﺅرس ایسو سی ایشن سوپور نے پرنسپل کمشنر کو فروٹ گروﺅرس کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
ایسو سی ایشن نے پرنسپل کمشنر سے فروٹ ٹرکوں کی آسانی سے گزرنے کے سلسلے میں ذاتی مداخلت طلب کی جو مختلف مقامات پر روکے جارہے ہیں جس سے پھلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
ایسو سی ایشن نے پرنسپل کمشنرکو اہم مطالبات کے ساتھ ساتھ کولڈ سٹوریج اور فصل اِنشورنس کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔
پرنسپل کمشنر اِس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کی بہبود موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اُٹھایا جارہا ہے۔
اُنہوں نے یقین دِلایا کہ تمام جائز مطالبات ان کے بروقت ازالے کے لئے اُٹھائے جائیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے گا جس میں پھلوں کی درجہ بندی اور پیکیجنگ کا مو¿ثر نظام متعارف کیا جائے گا تاکہ باغبانی کی پیداواری کی قیمتوں میں بے ترتیبی اتار چڑھاﺅ کو کنٹرول کیا جاسکے۔
پرنسپل کمشنر نے یہ بھی کہا کہ ایسو سی ایشن کی طرف سے پیش کردہ دیگر تمام جائز مطالبات پر اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت کی جائے گی تاکہ ان کے بروقت ازالہ ہوسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img