زوجیلا پاس پر بھیانک سڑک حادثہ9 مسافر از جان ایک زخمی

زوجیلا پاس پر بھیانک سڑک حادثہ9 مسافر از جان ایک زخمی

سری نگر،26 مئی: لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل سے سری نگر آرہی ایک تویرا گاڑی زوجیلا پاس کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرنے سے نو مسافر لقمہ اجل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرگل سے سری نگر جارہی ایک تویرا گاڑی بدھ کی شام دیر گئے زوجیلا پاس کے نزدیک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار نو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی ٹریفک پولیس، بیکن اور مقامی پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے رسکیو آپریشن شروع کر دیا اور جائے موقع سے نو لاشوں کو بر آمد کیا جبکہ زخمی مسافر کو علاج و معالجے کے لئے سونہ مرگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مہلوکین کی شناخت اظہر اقبال ولد لیاقت حسین ساکن پونچھ، انکت دلیپ ولد دلیپ کمار ساکن گجرات، گاندھی مرموم ولد منگل مرموم ساکن جارکھنڈ، رنجیت ولد روہت کمار ساکن پٹھان کوٹ پنجاب، محمد اسلم پرے ولد عبدالرشید پرے ساکن کولگام، نانک چند ولد بھگوان چند ساکن اتر پردیش اور منگل مرمو ولد قدم مرمو ساکن جارکھنڈ، دلیشور سدھر ولد گورکھ ناتھ ساکن چھتیس گڑھ اور نسیل لال جبکہ زخمی کی شناخت اروند یادو ولد دیا آنند یادو ساکن جار کھنڈ کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.