کشمیر: موسم میں بہتری کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ

کشمیر: موسم میں بہتری کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ

سری نگر،26 مئی: موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران29 اور30 مئی کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

دریں اثنا وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی دھوپ چھائی رہی اور دن گذرنے کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت بھی بڑھتی گئی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.