کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان

سری نگر،24 مئی: وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوگی اور اگلے چار دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم درج ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق درج ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.