بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

جموں و کشمیر ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر،17 مئی: جموں و کشمیر ہنڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں اور متعلقہ محکمے کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح او بی سی، ایس ٹی، ایس سی کے زمرے میں آنے والے لوگوں کو ریزرویشن دی گئی ہے اسی طرح ہمیں بھی یہ ریزرویشن ملنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بار بار اپنے مسائل کو سرکار تک پہنچاتے ہیں لیکن سرکار ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’سرکار ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کر رہی ہے ورنہ ہم جسمانی طور معذور لوگوں کا سڑکوں پر آنا کوئی شوق نہیں ہے‘۔
موصوف صدر نے کہا کہ پچھلے ماہ جموں میں ہم نو دنوں تک دھرنے پر بیٹھ گئے جس کے بعد ہمیں یقین دہانی کی گئی کہ 17 مئی تک ہمارے مسائل حل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا: ’لیکن آج جو اس سلسلے میں میٹنگ ہونے والی تھی اس کو ملتوی کیا گیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مسائل کو جلد از جلد حل نہیں کیا گیا تو ہم ریاست گیر احتجاج کریں گے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img