جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

سری نگر لہیہ شاہراہ پر حادثہ ، ڈرائیور از جان

سری نگر،یکم مئی: سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے نزدیک اوئل ٹینکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز سری نگر لہیہ شاہراہ پر انڈیا گیٹ کے نزدیک ایک اوئیل ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت مظفر اقبال ولد محمد اقبال ساکن کیول بدھل راجوری کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img