یوکرین اپنے آبی علاقوں میں غیر ملکی جہازوں کو روک رہا ہے: روس

یوکرین اپنے آبی علاقوں میں غیر ملکی جہازوں کو روک رہا ہے: روس

ماسکو، 30 اپریل: روس نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے اندرونی پانی اور علاقائی سمندروں میں غیر ملکی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روک رہا ہے اور گولہ باری کا خطرہ پیداکررہاہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ژنہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "روس بحیرہ اسود اور بحیرہ ازوف میں شہری جہاز رانی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ہر روزایک انسانی راہداری کھولی جاتی ہے، جو جہازوں کی نقل و حرکت کے لیے ایک محفوظ راستہ ہے۔
انہوں نے کہا، ’’یوکرین غیر ملکی جہازوں کو روک رہا ہے۔ اپنے اندرونی پانی اور علاقائی سمندروں میں گولہ باری کا خطرہ پیداکررہا ہے۔”
انہوں نے کہا، "اس کے علاوہ، یوکرین کی بحریہ کی یونٹوں نے ساحل پر، بندرگاہوں کے پانی اور علاقائی پانیوں میں بارودی سرنگیں نصب کی ہیں۔ یہ دھماکہ خیز آلات لنگر کیبل سے الگ ہوجاتے ہیں اورکھلے سمندر میں بہہ جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ بحریہ کے لئے اور بحیرہ اسود کی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کے لئے سنگین خطرہ پیدا کرتے ہیں۔”

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.