ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
19.6 C
Srinagar

مودی آج گلوبل پاٹیدار بزنس کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 29 اپریل: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے سورت میں پاٹیدار سماج کی ایک تنظیم سرداردھام کے ذریعہ منعقدہ گلوبل پاٹیدار بزنس کانفرنس (جی بی پی ایس) کا افتتاح کریں گے۔

یہ اطلاع جمعرات کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے دی۔ پی ایم او نے مطلع کیا کہ پاٹیدار برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے سرداردھام ‘مشن 2026’ کے تحت جی پی بی ایس کا اہتمام کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ پہلی دو کانفرنسیں بالترتیب 2018 اور 2020 میں گاندھی نگر میں منعقد ہوئی تھیں۔ پی ایم او کے مطابق، اس جی پی بی ایس -2022 کا مرکزی موضوع ‘خود انحصار کمیونٹی سے خود انحصار گجرات اور ہندوستان’ رکھا گیا ہے۔
پی ایم او نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد پاٹیدار سماج کے چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباریوں کو اکٹھا کرنا، انہیں فروغ دینا اور نئے کاروباریوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کرنا ہے۔
پی ایم او کے مطابق، حکومت کی صنعتی پالیسی، درمیانی، مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)، اسٹارٹ اپس، اختراع سے متعلق مختلف پہلوؤں کو اس تین روزہ سربراہی اجلاس میں شامل کیا گیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img