سری نگر:شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گلزار احمد شبنم نے اِنسٹی چیوٹ کے Gastroentrologyشعبے کے تین ٹیکنشن کو غیر قانونی طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کر کے اَپنے دفتر کے ساتھ منسلک کیا ہے۔Gastroentrology شعبے کے سربراہ پروفیسر محمد الطاف شاہ کو معاملے کی تحقیقات کر کے ایک ہفتے کے اَندر مکمل رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اِسی دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز جن کے پاس ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے ایڈ منسٹریٹر کا اِضافی چارج بھی ہے نے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میں تعینات مزید 6 ملازمین کو مرائض کی اَنجام دہی میں کوتاہی برتنے اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں معطل کر کے ایڈمنسٹریٹر ایسوسی ایٹیڈہسپتالوںکے دفتر کے ساتھ منسلک کردیاہے اور پورے معاملے کی چھان بین کا حکم دیا ہے جبکہ شعبہ سرجری کے اِنچارج اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حنیف محمد ڈار سے ان کے خلاف موصولہ ایک شکایت کے تناظر میں وضاحت طلب کی گئی ہے اور دودِن کے اَندر اَندر اَپنی صفائی پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
