سری نگر:آفیشٹنگ چیئرپرسن نیشنل کمیشن فارمائنارٹیزسیّد شہزادی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر میں اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے پُر عزم ہے۔
سیّد شہزادی نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی پر خصوصہ توجہ دے رہی ہے اور اِس سلسلے میں بہت سی سکیمیں اور اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جب ہم مل کر کام کریں گے تو پوری قوم ترقی کرے گی اور سب سے اپیل کی کہ وہ اَمن اور ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔
سیّد شہزادی 18اپریل سے 21 اپریل تک جموںوکشمیر کے چار روزہ دورے پر تھیں جس کے دوران اُنہوں نے اقلیتی گروپوں سے بات چیت کی اور اُن کے مسائل سنے ۔ اُنہون نے کہا کہ اقلیتی گروپوں کی طرف سے اُجاگر کئے گئے مسائل کو متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا جائے گا گاکہ معیارزندگی کو بہتر بنا یا جاسکے۔
اُنہوں نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سکیموں اور پروجیکٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پی ایم جے وی کے کے تحت جموںوکشمیر کے لوگوں کو بہتر صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے 314.33 لاکھ کے 19پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اقلیتی برادریوں کے طلباءکو معیاری تعلیم تک رَسائی فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت سستی ، قابل رَسائی اور معیاری تعلیم سے ان طلباءکی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اِنتہائی خلوص کے ساتھ کام کر رہی ہے اور بہت سے سکیمیں اور وظائف سے اُنہیں فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اُنہوں نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر کے طلباءکو پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک سکالر شپ کے تحت بالترتیب 6.94 کروڑ اور 26.3 کروڑ کی رقم منظور کی گئی ہے۔
جموںوکشمیر کے 50 طلباءکو سال 2021-22ءکے لئے مفت کوچنگ کے فوائد فراہم کئے گئے ہیں جس کے لئے مرکزی حکومت نے 39لاکھ کی رقم منظور کی ہے ۔اُنہوں نے نئی اُڑان سکیم کے تحت کہا کہ کشمیر کے 315 طلباءنے سول سروسز اِمتحان کی تیاری کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نئی منزل اورنئی روشنی سکیموں سے 7,750اور 2,450 مستفید یں کی مدد کی گئی ہے ۔
