مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے کے ایچ سی اور جے کے ایچ ڈی سی کے چوتھی مشترکہ بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے کے ایچ سی اور جے کے ایچ ڈی سی کے چوتھی مشترکہ بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی

جموں: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس ( ایس اینڈ اِی ) کارپوریشن ( جے کے ایچ سی ) اور جے اینڈ ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ایچ ڈی سی ) کے چوتھی مشترکہ بورڈ آف ڈائریکٹرس ( بی او ڈی ) میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کارپوریشن حشمت علی یتو ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر محمود احمد شاہ او ربورڈ کے دیگر اراکین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دونوں کارپوریشنوں کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اَپنے اِداروں کے دستیاب وسائل کو مو¿ثر طریقے سے آمدنی پیدا کرنے کے لئے اِستعمال کریں۔
مشیر موصوف نے اَفسران سے کہاکہ وہ جموںوکشمیر سے ہینڈی کرافٹس ، ہینڈ لوم اور ہاتھ سے تیار کردہ دیگر روایتی دستکاری اشیاءکے لئے ایک جامع مارکیٹنگ کی حکمت عملی تیار کریں تاکہ ان اشیاءکی مارکیٹنگ بہت مو¿ثرطریقے سے کی جاسکے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر اَفسران سے کہا کہ وہ کارپوریشنوں کی فروخت اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کا جائزہ لیں اوراُنہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی ایسی مصنوعات کی تشہیر یا فروخت نہ کریں جو جموںوکشمیر میں تیار نہ ہو۔
اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو مختلف مقامات پر دُکانوں کی موجودگی کو معقول بنانے او رمارکیٹنگ کے دیگر غیر روایتی طریقوں کو تلاش کرنے کی بھی ہدایت دی۔
مشیر موصوف جو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،نے ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم مصنوعات کی مارکیٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی خاطر مصنوعات کی مناسب اِی۔ مارکیٹنگ کے لئے کہا اور اِس کے نتیجے میں ان مصنوعات کو قومی اور عالمی سطح پر غیر اِستعمال شدہ بازاروں میں فراہم کرنے کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ میں جے کے ایچ سی اور جے کے ایچ ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی تیسری مشترکہ میٹنگ کے ساتھ ساتھ کارپوریشنوں کی کارکردگی رِپورٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں مالی برس 2019-20 ءاور 2020-21ءکے لئے کارپوریشن کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری کے علاوہ بیلنس شیٹس اور منافع اور نقصان کے اکاﺅنٹ کی تصدیق پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں ملک کے مختلف شہروں میں دفاتر کی عمارتوں کو ٹھکانے لگانے کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور یہ فیصلہ اس وقت تک زیر اِلتوا¿ رکھا گیا جب کہ ایم ڈی کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹی بورد کو اَپنی رِپورٹ پیش نہیں کرتی۔
اِس سے قبل منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم نے کارپوریشن کے کام کاج اور مختلف پہلوﺅں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.