عمر عبداللہ اورمحبوبہ مفتی سری نگر کے نگین جھیل میں آگ متاثرین سے ملے

عمر عبداللہ اورمحبوبہ مفتی سری نگر کے نگین جھیل میں آگ متاثرین سے ملے

سری نگر،5 اپریل : سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے منگل کے روز یہاں نگین جھیل کا دورہ کرکے وہاں ان ہاؤس بوٹ مالکان سے ملے جن کے ہاؤس بوٹ گذشتہ شب آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگئے۔

بتادیں کہ سری نگر کے نگین جھیل میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں سات ہاؤس بوٹ خاکستر ہوگئے تھے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آگ متاثرین سے ملنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’نگین جھیل کا دورہ کیا اور ان ہاؤس بوٹ مالکوں سے ملا جن کی ہاؤس بوٹس گذشتہ شب خاکستر ہوگئیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا: ’مالکوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان ہاؤس بوٹوں میں قیام پذیر سیاحوں کو صحیح سلامت باہر نکالا جائے حالانکہ ایسا کرنے سے وہ کچھ کشتیوں کو آگ سے دور منتقل کرنے سے رہ گئے‘۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی منگل کے روز آگ متاثرین کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ان ہاؤس بوٹ مالکوں نے اپنی جان اور مال کی پراہ کئے بغیر سیاحوں کو صحیح سلامت باہر نکالا جس کے لئے وہ مبارکبادی کے حقدار ہیں
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرے اور ان کو آسان بینک قرضے بھی دئے جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنا کام شروع کر سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ میں ان آگ متاثرین کا معاملہ اٹھاتے ہوئے حکومت سے ان کو بھر پور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.