جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی : دوندر رانا

جموں وکشمیر میں جب بھی چناو ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی : دوندر رانا

جموں،05 اپریل : جموں وکشمیر بھاجپا کے سینئر لیڈردوندر سنگھ رانا نے منگل کے روز کہا کہ یوٹی میں جب بھی الیکشن ہونگے بھاجپا اپنے دم پر مضبوط سرکار بنائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں آئے روز لوگ جو ق درجوق شامل ہو رہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں سریندر چودھری کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سریندر چودھری نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جو خوش آئند بات ہے کیونکہ اُن کے پاس لمبا سیاسی تجربہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سریندر چودھری منجے ہوئے سیاستدان ہے اور اُن کی شمولیت سے بی جے پی مزید مضبوط ہوگی۔
جموں وکشمیر میں چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دوندر سنگھ رانا نے بتایا کہ جب بھی الیکشن ہونگے بھاجپا اپنے دم بھر مضبوط سرکار بنائے گی۔
مسٹر رانا کے مطابق بھاجپا پچاس سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی کیونکہ اس وقت پورے جموں وکشمیر میں بی جے پی کی لہر ہے ۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کے بارے میں رانا نے کہاکہ ان کا مسئلہ جائز ہے اور میں اُنہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ موجودہ گورنر راج میں ہی اُن کا مسئلہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ انتظامیہ نے پہلے ہی اس معاملے پر اقدامات اُٹھانا شروع کئے ہیں۔
اس سے قبل پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری سریندر چودھری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جس دوران بھاجپا کے سینئر لیڈروں نے اُن کا استقبال کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.