منگل, ستمبر ۱۶, ۲۰۲۵
27.1 C
Srinagar

مقامی لوگوں کو بے اختیار کرنے کے لئے ملازموں کو برطرف کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،30 مارچ: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ حکومت مقامی لوگوں کو بے اختیار کرنے کے لئے کشمیری سرکاری ملازموں کو بر طرف کر رہی ہے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز مبینہ طور پر ملی ٹنٹوں کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ سرکاری ملازموں کو نوکریوں سےبر طرف کر دیا ہے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے بدھ کے روز حکومت کی اس کارروائی پر اپنا رد عممل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ایک طرف حکومت ہند جموں وکشمیر میں سویلین اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے ملک بھر کے سبکدوش سیکورٹی اہلکاروں کو بھرتی کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیری ملازموں کو جان بوجھ کر برطرف کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی لوگوں کو بے اختیار کر دیا جائے اور انتظامیہ کا توازن بگاڑا جائے‘۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img