بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

کشتواڑ کے تلار مروا جنگل سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد: سیکورٹی فورسز کا دعویٰ

سری نگر،25مارچ: سیکورٹی فورسز نے جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ایک جنگل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے ضلع کشتواڑ کے تلار مروا جنگلی علاقے میں جمعے کے روز ایک تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا جس میں ایک پستول، آٹھ پستول گولیوں کے راونڈ، ایک چینی گرینیڈ، تین یو بی جی ایل گرینیڈ، تین آر پی جی راونڈ، تین بارودی سٹکس ، ایک آئی ڈی اور دوسرا کچھ جنگی سامان شامل ہیں۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img