بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
16.4 C
Srinagar

پونچھ میں 17 سالہ دوشیزہ کی لاش برآمد

جموں،25مارچ : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے جھلاس نالہ سے ایک 17سالہ لڑکی کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے جھلاس نالہ میں جمعے کے روز مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت 17سالہ رسیلہ کوثر دختر منیر حسین ساکن ساجیاں پونچھ کے بطور کی ۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے حوالے کی گئی ۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ متوفی دوشیزہ جمعرات کی شام کو پُراسرار طورپر لاپتہ ہوئی اور جمعے کے روز اُس کی لاش نالہ سے برآمد کی گئی۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئ

Popular Categories

spot_imgspot_img