جہانگیر ارشد: نمک کی مقدار دکھانے والا چمچہ تیار کرنے والا کشمیری نوجوان

جہانگیر ارشد: نمک کی مقدار دکھانے والا چمچہ تیار کرنے والا کشمیری نوجوان

سری نگر،11 مارچ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے جہانگیر ارشد نے کشمیر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایک ایسا ادارہ قائم کیا ہے جس میں سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیادی کتابوں میں درج تھیوریز نہیں پڑھائی جاتی ہیں بلکہ ان تھیوریز کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس انسٹی ٹیوٹ میں ایک ایسا چمچہ تیار کیا ہے جس سے سالن یا نمکین چائے میں نمک کی مقدار معلوم کی جا سکتی ہے۔

موصوف نے اس سے قبل بھی کئی ایسے آلات ایجاد کئے ہیں جن پر انہیں نہ صرف سونے کے تمغوں سے نوازا گیا بلکہ بعض آلات ان کی بین الاقوامی شہرت کا باعث بن گئے۔

کشمیر یونیورسٹی سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے والے 27 سالہ جہانگیر نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ میں ایک ایسے منفرد چمچے پر کام کر رہا ہوں جس سے یہ معلوم کیا جا ئے گا کہ باورچی خانوں میں جو سالن ہماری خواتین تیار کر رہی ہیں اس میں نمک کی مقدار کیا ہے، اس چمچے کا نمونہ تیار ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ’اس نوعیت کے چمچے کو بنانے کا آئیڈیا میرے انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت طلبا نے دیا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ان بچوں نے مجھ سے کہا کہ ہمارے باورچی خانوں میں جو سالن یا نمکین چائے بنائی جاتی ہے اس میں نمک کم یا زیادہ ہوتا ہے کیوں نہ ایک ایسا آلہ تیار کیا جائے جس سے نمک کی مقدار معلوم ہوسکے‘۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.