سری نگر، 02 مارچ: شمالی ضلع بارہ مولہ کے جبلہ اوڑی میں سابق ٹیچرکی درخت سے گرنے سے موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے جبلہ گاوں میں ریٹائرڈ استاد درخت سے لکڑی کاٹ رہا تھا کہ وہ اچانک نیچے گر گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گر چہ مذکورہ شخص کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 65 سالہ محمد اسماعیل پسوال کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے.
یو این آئی