جموں وکشمیر میں مزید 104افراد کی رپورٹ مثبت ، ایک مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 104افراد کی رپورٹ مثبت ، ایک مریض فوت

سری نگر 21فروری : جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 104افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران ایک مریض فوت ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سری نگر ضلع میں 12افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں چار، کپواڑہ میں ایک اور اننت ناگ میں دو افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر صوبے میں پیر کے روز بڈگام ، پلوامہ ،بانڈی پورہ ، گاندربل ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

جموں ضلع میں پیر کے روز 13افراد کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 12، راجوری میں دو، ڈوڈہ میں 29، کٹھوعہ میں تین، سانبہ میں ایک ، کشتواڑ میں 24اور رام بن میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

اُن کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر یوٹی میں ایک مریض کورونا سے فوت ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں ابتک اس وائرس سے 4747 افراد کی موت واقع ہوئی جن میں سے 2324 صوبے جموں اور 2423 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
علاوہ ازیں پیر کے روز جموں وکشمیر میں 360 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 173جموں اور 187وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ابتک جموں وکشمیر یوٹی میں 445971 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.